BEST URDU POETRY COLLECTION

Urdu poetry collection

BEST URDU POETRY COLLECTION

Here are following Best urdu poetry collection

  1. جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
    کبھی شہر بتاں میں خراب پھرے کبھی دشت جنوں آباد کیاکبھی بستیاں بن کبھی کوہ و دمن رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن
    جہاں حسن ملا وہاں بیٹھ رہے جہاں پیار ملا وہاں صاد کیا

    شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا کبھی بیت کہے لکھی چاند نگر
    کبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے کبھی قیس کو جا استاد کیا

    یہی عشق بالآخر روگ بنا کہ ہے چاہ کے ساتھ بجوگ بنا
    جسے بننا تھا عیش وہ سوگ بنا بڑا من کے نگر میں فساد کیا

    اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاں
    اب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا

 

2.    میں جو تنہا رہ طلب میں چلا
ایک سایہ مرے عقب میں چلا

صبح کے قافلوں سے نبھ نہ سکی
میں اکیلا سواد شب میں چلا

جب گھنے جنگلوں کی صف آئی
ایک تارا مرے عقب میں چلا

آگے آگے کوئی بگولا سا
عالم مستی و طرب میں چلا

میں کبھی حیرت طلب میں رکا
اور کبھی شدت غضب میں چلا

نہیں کھلتا کہ کون شخص ہوں میں
اور کس شخص کی طلب میں چلا

ایک انجان ذات کی جانب
الغرض میں بڑے تعب میں چلا

 

3.     کون بھنور میں ملاحوں سے اب تکرار کرے گا
اب تو قسمت سے ہی کوئی دریا پار کرے گا

سارا شہر ہی تاریکی پر یوں خاموش رہا تو
کون چراغ جلانے کے پیدا آثار کرے گا

جب اس کا کردار تمہارے سچ کی زد میں آیا
لکھنے والا شہر کی کالی ہر دیوار کرے گا

جانے کون سی دھن میں تیرے شہر میں آ نکلے ہیں
دل تجھ سے ملنے کی خواہش اب سو بار کرے گا

دل میں تیرا قیام تھا لیکن اب یہ کسے خبر تھی
دکھ بھی اپنے ہونے پر اتنا اصرار کرے گا

Please follow and like us:
20

articlesacademy

Enjoy this blog? Please spread the word :)